فوٹوبشکریہ فیس بک

وزارت داخلہ نے نواز شریف، مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا
21 اگست 2018 (14:56) 2018-08-21

اسلام آباد: شریف خاندان کی مشکلات تھم نہ سکیں، وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے کابینہ کے فیصلے کے بعد ایون فیلڈ ریفرنس کے سزا یافتہ مجرموں نواز شریف اور مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا۔ دونوں کا نام تاحکم ثانی ای سی ایل پر ڈالا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی عید جیل میں ہی گزاریں گے۔

وفاقی کابینہ نے حسن نواز ، حسین نواز اور اسحاق ڈار کو بھی گرفتار کرکے واپس پاکستان لانے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا تھا جس کےبعد بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ کابینہ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) میں شامل کرلیا گیا ہے جس کےبعد ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد ہوگئی ہے۔

 

 

 


ای پیپر