فوٹوبشکریہ فیس بک

ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منارہی ہے
21 اگست 2018 (11:20) 2018-08-21

کراچی: ملک بھر کی طرح آج کراچی میں بھی بوہری برادری عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے۔

کراچی میں بوہری کمیونٹی کا نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا، اس کے علاوہ پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی، نارتھ ناظم آباد اور حیدری کے علاقوں میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔

نماز عید کے موقع پر پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے اور بوہری مساجد جانے والے راستے بند کر دیئے گئے۔

نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔ بوہری برادری کی جانب سے نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کیا جارہا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر