فوٹوبشکریہ فیس بک

نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا عمران حکومت کیلئے درد سر بن جائے گا: سعد رفیق
21 اگست 2018 (10:47) 2018-08-21

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا عمران حکومت کیلئے درد سر بن جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران کے مشرفی مشیر انھیں کہیں کا نہیں چھوڑیں گے، کابینہ کے پہلے اجلاس میں شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا سیاسی انتقام ہے، انھیں احتساب کے نام پر مخالفین سے جھگڑ کر ہیرو بننے کے مشورے دیئے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ حسین نواز ، حسن نواز اور اسحق ڈار ملک کے مفرور ملزم ہیں۔ واپس لانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے، ایون فیلڈ ریفرنس کی جائیداد پاکستان کی ملکیت ہے جس کی قرقی کے حوالے سے برطانیہ کی حکومت سے رابطہ کیا جائیگا۔

 

 

 

 

 

 


ای پیپر