فوٹوبشکریہ فیس بک

کیرالہ میں سیلاب سے 370 افراد ہلاک، 7 لاکھ بے گھر
21 اگست 2018 (10:16) 2018-08-21

نئی دہلی: کیرالہ میں اتوار کے روز مسلسل بارش کی وجہ سے 13 مزید افراد کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 370 ہو گئی ہے جبکہ 7 لاکھ لوگ بے گھر ہوئے ہیں علاقہ میں موذی امراض پھیلنے کا بھی خطرہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیرالہ میں کئی دنوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے لوگوں کی جانیں جارہی ہیں ،بارش سے سیلاب آنے کے باعث اب تک 370افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 7لاکھ سے زائد لوگوں کے گھر تباہ ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ،علاقہ میں کئی روز سے پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے موذی امراض کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر