فوٹوبشکریہ فیس بک

ایک فلم کا سوا ارب روپے معاوضہ لینے والا اداکار
21 اگست 2018 (09:57) 2018-08-21

لندن: برطانوی اداکار 42 سالہ بینڈکٹ کمبربیچ کو آنے والی سائنس فکشن فلم میں کردار ادا کرنے کیلئے سب سے زیادہ معاوضہ کم سے کم ایک ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی اداکار 42 سالہ بینڈکٹ کمبربیچ کو آنے والی فلم ‘ڈاکٹر اسٹرینج 2’ میں اداکاری کرنے پر پاکستانی ایک ارب 17 کروڑ 84 ہزار روپے سے زائد کا معاوضہ دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بینڈکٹ کمبربیچ کو فلم میں کام کرنے کے لیے 75 لاکھ برطانوی پاؤنڈ دیے جائیں گے جو پاکستانی ایک ارب 17 کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں، یہ فلم 2016 میں آنے والی ‘ڈاکٹر اسٹرینج’  کا سیکوئل ہوگی، اس سیریز کی پہلی فلم میں بھی بینڈکٹ کیمبر بیچ نے ہی اداکاری کی تھی۔

ڈاکٹر اسٹرینج کا کردار نبھانے والے بینڈکٹ کمبربیچ کو 2 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم میں کام کے لیے 50 لاکھ پاؤنڈ یعنی پاکستانی 78 کروڑ روپے سے زائد کا معاوضہ دیا گیا تھا۔

ویسے تو رواں برس مئی میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ کو آنے والی جیمز بانڈ میں جاسوس کا کردار ادا کرنے کے لیے ایک یا 2 نہیں بلکہ 7 ارب روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

 

 

 

 

 

 


ای پیپر