فوٹوبشکریہ فیس بک

سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی جا رہی ہے
21 اگست 2018 (09:41) 2018-08-21

ریاض: سعودی عرب اور یو اے ای سمیت تمام خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی جا رہی ہے ۔ کئی ممالک میں قربانی کی جارہی ہے ۔

سعودی عرب میں نماز عید ادا کر دی گئی ہے ۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں فرزندان توحید نے نماز ادا کی۔ مکہ اور مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے دیگر شہروں میں بھی ملکی اور غیر ملکی شہریوں نے نماز عید ادا کی اور ایک دوسرے سے گلے ملے۔

سعودی عرب میں زیادہ تر قربانی سلاٹر ہاؤس میں کروائی جاتی ہے اور یہ سلسلہ عید کے تینوں روز جاری رہتا ہے ۔

افغانستان، شام، لبنان، روس، امریکا، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور بیلجیئم سمیت پورے یورپ میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے ۔

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر