Karachi Weather,Heat Wave,Pakistan Weather,Rainy Season,Naibaat
21 اپریل 2021 (16:49) 2021-04-21

کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید ترین گرمی کی پیشگوئی کر دی ،کراچی شہر 23 سے 25 اپریل تک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا ،شہر کراچی کا پارہ 40 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ رواں ماہ شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ درجہ حرات 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے ،ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا کراچی  میں دن میں گرمی جب کہ شام میں سمندری ہوائیں چلنے کاامکان ہے،رواں ماہ کراچی میں بارش کا کوئی سسٹم متوقع نہیں جس کی وجہ سے بھی گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا ۔

محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وارننگ جاری کردی۔

ہیٹ ویو سینٹرکے مطابق 23سے25اپریل کے دوران کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، دن میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں، شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان رہے گا۔


ای پیپر