Jahangir Tareen, corrupt politician, Raja Riaz, sugar scandal, PTI, PM Imran Khan
21 اپریل 2021 (16:33) 2021-04-21

لاہور ـ:جہانگیر ترین اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان دوبارہ رابطے بحال ہونے کی خبر آگئی ،پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ اگلے چند روز میں جہانگیر ترین وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرینگے ۔

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے رابطے بحال ہونے پر ہی جہانگیر ترین نے افطار ڈنر کو مطل کر دیا تھا ،اگلے چند روز میں وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کی ملاقات ہو گی جس میں بہت سے معاملات طے پا جائینگے ،اور اہم ایشو پر گفتگو ہو گی ۔

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جہانگیر ترین کے ساتھ انصاف نہیں ہورہا اور ہم یہ تمام چیزیں وزیراعظم کے گوش گزارکریں گے، پوری امید ہے جب وزیراعظم کو اصل حقائق کا پتا چلے گا تو امید ہے بہت بڑا ریلیف اس ملاقات میں ہمیں ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس تینوں ایف آئی آر ہیں اور کسی میں لفظ شوگر نہیں لکھا ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جہانگیر ترین کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا تھا کہ عمران خان صاحب بات کو آگے نہ بڑھائیں، اگر ہمیں انصاف نا ملا تو اگلا لائحہ عمل دیں گے۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین کی حمایت میں کھڑے ارکان نے وزیراعظم کو ملاقات کے لیے خط بھی بھیجا تھا۔


ای پیپر