Fawad Chaudary Big Statement about TLP
21 اپریل 2021 (16:11) 2021-04-21

اسلام آباد :کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے متعلق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایل پی فرانسیسی سفیر کو نکالنے کے موقف سے پیچھے ہٹ چکی ہے ،ا س سے قبل تحریک لبیک پاکستان کا اصولی موقف یہ تھا کہ فرانسیسی سفیر کو ضرور نکالا جائے ،حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان معاملات اس بات پر ہی خراب ہو ئے تھے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پچھلے کئی عرصوں سے یہ مسئلہ رہا ہے کہ اداروں کی رٹ قائم نہیں ہو سکی ،ہم نے اپنے ادارے ایک ایک کر کے تباہ کیے ہیں لیکن اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ریاستی ادارے اپنے پائوں پر کھڑے ہوں ۔

فواد چوہدری نے کہا تحریک لبیک پاکستان کا آج وہ ہی سٹیٹس ہے جو کالعدم تنظیم کا ہو تا ہے ،ان کے پاس تیس دن کا وقت ضرور ہے وہ اپنی درخواست دائر کریں ،کمیٹی بنے گی جو فیصلہ کرے گی ۔

دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  تحریک لبیک کے سربراہ  سعد رضوی کی ابھی رہائی نہیں ہوئی ہے ۔ 

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ جو شخص قانون کو ہاتھ میں لے گا اُسے قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑیگا ،تحریک لبیک کے کارکنوں پر ہونے والی ایف آئی آر ز کے بارے میں کہنا تھا کہ 210 ایف آئی آر قانونی پراسیس سے گزریں گی، سعد رضوی کا کیس بھی شامل ہے۔733 میں سے 669 لوگوں کو رہا کردیا گیا ہے ۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہناتھاکہ  قرارداد میں فرانس کے سفیر کو نکالنے  کیلئے پارلیمان میں بحث کی جائے گی ،وزیراعظم ناموس رسالت پر مغربی حکمرانوں کو اعتماد میں لینے جا رہے ہیں ۔


ای پیپر