Nepra Pakistan,Pakistan Electricity Bill,Fuel Adjustment,Lessco Bill
21 اپریل 2021 (15:43) 2021-04-21

اسلام آباد :مہنگائی سے  ستائی عوام کیلئےحکومت نے بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا ،بجلی کی قیمتوں میں حیران کن کمی کا امکان ہے ،بجلی کے بلوں میں یہ سہولت مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 61 پیسے فی یونٹ کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،بجلی کی قیمت میں یہ کمی مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جائے گی ، تاہم اس حوالے سے نیپرا 28 اپریل کو ہونے والی سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کرے گا۔

نیپرا کے مطابق  مارچ میں پانی سے 19 اعشاریہ 42 فیصد بجلی پیدا کی گئی ، کوئلے سے 30 اعشاریہ 50 فیصد بجلی پیدا ہوئی ، جب کہ اسی ماہ فرنس آئل سے 2 اعشاریہ 62 فیصد کی گئی ، علاوہ ازیں مقامی گیس سے 11 اعشاریہ 56 فیصد جب کہ درآمدی ایل این جی سے 21 اعشاریہ 11 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 10 اعشاریہ 49 فیصد بجلی پیدا کی گئی جہاں بجلی کی قیمت 1روپیہ 2 پیسے فی یونٹ رہی۔

واضح رہے اس سے قبل بین القوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی پاکستان میں موجود نمائندہ ٹریسا دوبان سنچے کاکہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر میں پاکستان کے مزید قرضے موخر کرنے پر بھی غور ہوسکتا ہے،ویب نار سے خطاب میں اُن کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں ٹیکس اصلاحات چاہتے ہیں جس کے لیے ٹیکس کی چھوٹ محدود کرنا ضروری ہیں اور توانائی کے شعبےمیں گردشی قرضوں میں کمی کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا ہوگا۔ تاہم ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے کورونا ٹیکس لگانا یا نہ لگانا پارلیمنٹ کا کام ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف دینے کا حتمی فیصلہ کیا اور میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاق نے بجلی کے بلوں پر عائد نیلم جہلم سرچارج کو ختم کر کے نوٹی فکیشن جاری کر دیا جب کہ 2 سال سے جمع ہونے والے سرچارجز صارفین کو واپس کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا۔


ای پیپر