Courageous journalists, Absar Alam, cowardly attacks, Hamza Shahbaz, PML-N
21 اپریل 2021 (15:34) 2021-04-21

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ ابصار عالم جيسے دلير صحافيوں کو بزدلانہ حملوں سے ڈرايا نہيں جا سکتا ، ان پر حملہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مزمت ہے ۔ اللہ تعالیٰ انکی حفاظت فرمائيں ۔

اپنے ٹویٹ میں حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ابصار عالم پاکستانی صحافت کا اثاثہ ہيں ۔ انکی سماجی و سياسی پيچيدگيوں پر گہری نظر اور بے باک تبصروں کا معاشرے ميں اہم کردار ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نامور صحافی اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے سابق چیئرمین ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا ، نامعلوم افراد نے گھر کے قریب انھیں گولی ماری تھی ۔

ذرائع کے مطابق ابصار عالم اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ ایف الیون پارک کے قریب چہل قدمی کر رہے تھے کہ اچانک نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کر دیا اور گولی مار کر فرار ہو گئے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں ، ابصار عالم کو پرائیوٹ گاڑی کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابصار عالم کو ایک گولی پیٹ میں لگی ہے ، انھیں نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔


ای پیپر