Britain, Prime Minister, Japan, Yoshihide Suga, visit, India, Modi
21 اپریل 2021 (15:15) 2021-04-21

ٹوکیو: بھارت میں عالمی وبا کی تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر جاپان کے وزیر اعظم نے اپنا دورہ بھارت ملتوی کر دیا ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جاپانی وزیراعظم کا رواں ماہ کے آخر میں بھارت کا دورہ شیڈول تھا ، دورے کے دوران خطے کی سیاسی صورتحال کے مطابق نئی حکمت عملی پر غور اور باہمی تجارتی معاہدوں پر دستخط متوقع تھے ۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی بھارت کا دورہ ملتوی کرچکے ہیں اور برطانیہ نے بھارت کا نام ریڈ لسٹ میں بھی شامل کر دیا ہے ۔

دنیا کے بیشتر ملکوں میں وبا کے حملوں میں تیزی آئی ہے ، بھارت میں وباء کا پھیلاؤ شدت اختیار کرگیا ، ایک دن میں نئے کیسز کی تعداد دو لاکھ چورانوے ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ، اب تک ایک لاکھ بیاسی ہزار پانچ سے زائد اموات ہوچکی ہیں ۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد چودہ کروڑ پینتیس لاکھ تینتالیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔ تیس لاکھ ستاون ہزار پانچ سو چھیالیس افراد وبا کے ہاتھوں موت کے منہ میں جاچکے ہیں جبکہ بارہ کروڑ اٹھارہ لاکھ چھیانوے ہزار سے زائد وبا کو شکست دیکر صحتیاب ہوچکے ہیں ۔


ای پیپر