سعد رضوی کی ابھی رہائی نہیں ہوئی،وزیرداخلہ شیخ رشید
21 اپریل 2021 (14:51) 2021-04-21

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں کہا  ہے کہ  تحریک لبیک کے سربراہ   سعد رضوی کی ابھی رہائی نہیں ہوئی ہے ۔ 

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ جو شخص قانون کو ہاتھ میں لے گا قانون اسے ہاتھ میں لے گا، ہم نےٹی ایل پی کوکالعدم قراردیاہے وہ 30 دن میں اپیل کرسکتے ہیں۔کمیٹی بنے گی جو کیس کا فیصلہ کرے گی۔

تحریک لبیک کے کارکنوں پر ہونے والی ایف آئی آر ز کے بارے میں کہنا تھا کہ 210 ایف آئی آر قانونی پراسیس سے گزریں گی، سعد رضوی کا کیس بھی شامل ہے۔733 میں سے 669 لوگوں کو رہا کردیا گیا ہے ۔

 وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہناتھاکہ  قرارداد میں فرانس کے سفیر کو نکالنے  کیلئے پارلیمان میں بحث کی جائے گی ،وزیراعظم ناموس رسالت پر مغربی حکمرانوں کو اعتماد میں لینے جا رہے ہیں ۔


ای پیپر