PM Imran Khan, house, powerful mafia, PTI government, Maryam Aurangzeb
21 اپریل 2021 (14:42) 2021-04-21

لاہور: ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان طاقتور مافیا کے سہولت کار ہیں ، طاقتور مافیا کی وجہ سے اُن کے گھر کا کچن چلتا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ چینی مافیا عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھ کر فیصلے کراتے ہیں ۔ عمران خان کے دستخط کی وجہ سے چینی مہنگی ہوئی ، امپورٹ ہوئی اور چینی مافیا امیر ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ترجمانوں تک سب جھوٹ بولتے ہیں ۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ حکومت بینکوں سے قرض لے کر عوام کو گھر دے رہی ہے ۔ کنسٹرکشن میں پیسہ لگانے کیلئے مافیاز کو ایمنسٹی دی گئی ۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم 50 لاکھ گھروں کا وعدہ نہیں ہے ، خان صاحب کے 50 لاکھ گھروں کی گنتی ختم نہیں ہوگی ۔

رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر اخلاقیات کا درس پی ٹی آئی سے لینا ہے تو ہم ایسے ہی اچھے ، چند لوگ لیڈری چمکانے کیلئے ہمیں درس دینے آ جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملزم ہوتے ہوئے وزیراعظم بنے ، آپ تو عوام کا آٹا اور چینی چوری کرکے کھا گئے ۔ شاہد خاقان عباسی کو معافی مانگنے کا درس دینے والے عمران خان سے معافی منگوائیں ۔


ای پیپر