PM Imran Khan, Jahangir Tareen, differences, PTI government, Raja Riaz
21 اپریل 2021 (14:09) 2021-04-21

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین میں دوریاں کم ہوئی ہے اور جلد دونوں کی ملاقات بھی ہو سکتی ہے ۔

راجہ ریاض نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین میں جلد ملاقات ہو گی جس میں وزیراعظم ترین کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریںگے ۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے اور ہم متعدد بار عمران خان کو اس حوالے سے آگاہ کر چکے ہیں ۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ جب وزیراعظم کو اصل حقیقیت کا پتہ چلے گا تو وہ جہانگیر ترین کو ضرور ریلیف دیں گے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے حکومتی کمیٹی سے ملاقات کی تجویز مسترد کر دی تھی ۔

اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ ہم خیال گروپ کسی حکومتی کمیٹی سے ملاقات نہیں کرے گا ، اپنے تحفظات صرف وزیراعظم کو بتائیں گے ۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے جہانگیر ترین گروپ کی بات سننے کا عندیہ ملنے کے بعد تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر 21 اپریل کو ہونیوالا افطار ڈنر ملتوی کر دیا گیا تھا ۔


ای پیپر