انا پرست عمران خان نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا: رانا ثنا اللہ
21 اپریل 2020 (17:12) 2020-04-21

فیصل آباد :صدر مسلم لیگ نون پنجاب رانا ثناء للہ خاں نے کہا ہے کہ انا پر ست عمران نیازی نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ملک کو بند گلی میں لا کھڑا کیا لاک ڈا ئون میں تا خیر کی وجہ سے صورت حال خراب کی نون لیگ میں گروپ بندی نہیں ر یا ست مدینہ میں چوروں کے ہاتھ کاٹے جا تے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ آٹا چینی چوروں کے ہاتھ کب کاٹے جاتے ہیں ۔

میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہ سلیکٹڈ کی انا پرست پا لیسیوں اور اسکی انا پرسٹی نے ملک کا بیڑا غرق کر کے بند گلی میں لا کھڑا کیا مفاد پرست ٹولے نے پاکستان کو دنیا میں تنہا کر دیا لاک ڈائون میں تا خیرکی وجہ سے حالات خراب ہو ئے یہ موقہ سیا سی نمبر بازی کا نہیں تھا ان حالات میں ملک کو یکجہتی کی ضرورت تھی ۔پارلیما نی پارٹیوں کے اجلاسوں میں نون لیگ کے ارکان کو بو لنے کی اجازت نہیں ہو تی جبکہ حکومتی ارکان کو گھنٹوں بولنے دیا جاتا ہے

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انتقامی کارو ئیاں صرف نون لیگ کے خلاف کی جا رہی ہیںنون لیگ کے صدر شہباز شریف کو نوٹس جاری کر نا انتقا می کاروا ئی کا حصہ ہے  پارٹی میں کسی قم کی گروپ بندی نہیں ہے پارٹی میاں نواز شریف کی قیا دت میں متحد ہے چودہری برادران اور خواجہ سعد رفیق کی ملاقات پارٹی قیادت کے مشورے سے ہو ئی دونوں فیملیزکے تعلق 50سال پرانے ہیں اس میں کسی قسم کا کو ئی ابہام نہیں ہے۔


ای پیپر