لاک ڈائون کا خاتمہ ،بڑی خوشخبری آگئی
21 اپریل 2020 (16:32) 2020-04-21

جینیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے ایک بار پھر کورونا وائرس کو قابو کرنے کے لیے لاک ڈان میں آہستہ آہستہ کمی لانے پر زور دیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ اگر لاک ڈان کی پابندیوں کو عجلت میں ہٹا دیا گیا تو اس سے وبا کے پھیلا میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ لاک ڈان کے اقدامات مثبت ثابت ہوئے ہیں اور امید ظاہر کی کہ لوگ یقینا ایسے وقت میں جب کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد عوام اپنے معاشروں کو رواں دواں رکھنے کے لیے زندگی کے نئے انداز اپنانے کے لیے تیار ہوں گے۔

آن لائن پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک اس وبا کے خلاف ویکسین دریافت نہیں ہوتی تب تک وبا کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنانا ہی نیا قاعدہ ہو گا۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا تھا کہ لاک ڈاون میں نرمی بہت ہی خطرناک ثابت ہو گی۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈرس نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ لاک ڈان میں نرمی سے اموات میں تیزی آ سکتی ہے۔ کئی ملکوں میں معاشی مشکلات ہیں لیکن تمام ممالک کو لاک ڈاون میں نرمی سے متعلق بہت ہی احتیاط کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی سے متعلق حکمت عملی بنانے کے لیے کچھ ملکوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاہم کئی ممالک خود ہی شہریوں کے گھروں پر رہنے کی پابندی ہٹانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ڈاکٹر ٹیڈرس نے کہا کہ یورپی ممالک میں عالمی وبا کے کیسز میں کچھ کمی آئی ہے تاہم افریقہ سمیت دوسرے ممالک میں کورونا کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔


ای پیپر