رمضان کا پہلا روزہ 25 اپریل کو ہونے کا امکان
21 اپریل 2020 (15:53) 2020-04-21

لاہور: رمضان کا پہلا روزہ 25 اپریل کو ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے پاکستان میں رمضان کا چاند جمعرات کو نظر نہیں آسکے گا جس کی وجہ سے ملک میں رمضان کا پہلا روزہ 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے وقت چاند کی عُمر کم ہوگی جبکہ انسانی آنکھ سے نظر آنے کے لیے چاند کی کم ازکم عمر ساڑھے 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔ رمضان کے چاند کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو کراچی میں ہوگا۔


ای پیپر