مودی نے اہل کشمیر کو بنیادی اشیائے ضروریہ سے محروم کر دیا: عمران خان
21 اپریل 2020 (15:45) 2020-04-21

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام تر طبی، مالی، مواصلاتی اور غذائی امداد کی فراہمی کے باوجود دنیا کے مختلف حصوں میں وبا کے دوران بندشوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

غالباً اقوام عالم اب مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام کی تکالیف کا اندازہ لگا سکتی ہیں جنہیں بدترین جبر کا سامنا ہے، ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی، سیاسی و عسکری کرفیو آٹھ ماہ سے زائد عرصے سے بغیر کسی طبی، مالی، مواصلاتی اور غذائی امداد کے جاری ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ نسل پرست نظریے ہندوتوا کی پیروکار مودی سرکار نے یقینی بنایا ہے کہ اس ناکہ بندی کے دوران اہل کشمیر بنیادی اشیائے ضروریہ سے بھی یکسر محروم رہیں۔


ای پیپر