فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا
21 اپریل 2020 (13:18) 2020-04-21

اسلام آباد: ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا، فیصل ایدھی اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں اور وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا کے وار جاری ہیں، اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں ایک اور مریض دم توڑ گیا، موذی وبا کے باعث اموات کی تعداد 176 ہوگئی۔

سندھ میں 56، پنجاب میں 42، کے پی میں 67، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 5 مریض زندگی کی بازی ہار چکے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 425 نئے کیس رپورٹ ہوئے، مجموعی طور پر 8 ہزار 418 افراد کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 ہزار 721 ہے، سندھ میں دو ہزار 537، خیبرپختونخوا ایک ہزار 235، بلوچستان میں 432 کیسز رپورٹ ہوئے۔


ای پیپر