ڈاکٹر یاسمین راشد نے شاہ محمود قریشی کے اعتراض کا جواب دیدیا
21 اپریل 2020 (12:28) 2020-04-21

ملتان: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش سے زیادہ پاکستان میں ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے واضح کیا کہ نشتر ہسپتال سے کوئی وینٹی لیٹر کسی دوسرے شہر کو نہیں بھجوایا گیا۔ سب سے زیادہ حفاظتی سامان طیب اردوان ہسپتال کو دیا گیا، 35 وینٹی لیٹر ہسپتال کے اپنے ہیں، ڈاکٹرز کو این 95 ماسک فراہم کر دیئے ہیں، وزیر صحت کا کہنا تھا کہ نشتر ہسپتال ملتان میں کورونا کے 47 مریض ہیں۔

ہسپتال میں عملے کے 34 افراد کورونا سے متاثر ہیں، نرسز، پیرا میڈیکس کی ٹیسٹ رپورٹس کا انتظار ہے، 3800 میڈیکل پروفیشنلز کے مزید ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں بولیں، پنجاب میں کرونا کے 19 مریضوں کی حالت نازک ، 7 وینٹی لیٹر پر ہیں، 140 علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔ دارالامان، جیل اور یتیم خانوں میں بھی کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔


ای پیپر