file photo

امریکا تیل کی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ کا فائدہ اٹھائے گا: ٹرمپ
21 اپریل 2020 (11:22) 2020-04-21

نیویارک: عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت منفی سے مثبت زون میں داخل ہوگئی۔ قیمتوں میں گراوٹ کی وجہ خریداروں کی کمی بتائی گئی، مفت ملنے کے باوجود مئی کیلئے مارکیٹ میں کوئی خریدار نیں تھا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں، امریکا تیل کی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ کا فائدہ اٹھائے گا، تیل کے اسٹریٹجک ذخائر میں 75 ملین بیرل اضافے کا فیصلہ۔ امریکی صدر نے کہا کہ تیل کی خریداری کانگریس کی منظوری سے مشروط ہوگی۔ جب قیمتوں میں بہتری آئے گی تو اضافی تیل فروخت کیا جائے گا۔

پاکستانی ماہرین معاشیات نے صورتحال کو تاریخ کی بدترین گراوٹ قرار دیدیا، شاہد حسن صدیقی کہتے ہیں یہ موقع ہے پاکستان تیل محفوظ کرکے مستقبل میں فائدہ اٹھائے۔

ماہر اقتصادیات فرید عالم نے کہا موجودہ صورتحال سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں۔ ماہرین معاشیات نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ عالمی معیشت میں اس خطرناک تبدیلی کے اثرات دور رس ہوں گے۔


ای پیپر