کرونا وائرس، متاثرین کی تعداد 24 لاکھ 81 ہزار سے زیادہ ہے
21 اپریل 2020 (09:25) 2020-04-21

نیویارک: دنیا بھر میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، ایک لاکھ 70 ہزار 436 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ متاثرین کی تعداد 24 لاکھ 81 ہزار سے زیادہ ہے۔

امریکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ایک ہزار 939 افراد جان سے گئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 42 ہزار 514 سے زائد ہوچکی ہے۔

اسپین میں مزید 399 ہلاکتوں کے بعد تعداد 20 ہزار 852 ہوگئی، اٹلی میں اب تک 24 ہزار سے زائد افراد جان گنوا چکے ہیں، برطانیہ میں مزید 449 اموات ہوئیں، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار 509 ہوگئی، بیلجیئم میں آج 145، ایران میں 91، روس میں 44 جبکہ برازیل میں مزید 45 افراد ہلاک ہوئے۔

کرونا وائرس سے اب تک چھ لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔


ای پیپر