پاکستان کا سری لنکا میں دھماکوں پر شدید ر دعمل
21 اپریل 2019 (15:19) 2019-04-21

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے سری لنکا میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کے خلاف سری لنکا کے ساتھ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے اپنے پیغام میں ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کی ہے۔ڈاکٹر محمد فیصل نے چرچ، ہوٹلوں میں دھماکوں سے قیمتی جانوں کے نقصان پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں پاکستان حکومت سری لنکا کے ساتھ کھڑی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان حکومت دہشت گردی کے خلاف سری لنکا کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نیایسٹر پر سری لنکا میں بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔ وزیر خارجہ نے بھی دھماکوں کے نتیجے میں جانی ومالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرخارجہ نے بیان میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اورعوام دکھ کی اس گھڑی میں سری لنکا کے ساتھ ہے۔


ای پیپر