ایک اور ہندو لڑکی دائرہ اسلام میں داخل
21 اپریل 2019 (14:53) 2019-04-21

گھوٹکی: گھوٹکی کی رہائشی ایک اور ہندو لڑکی نے اسلام قبول کرلیا، پریا کا نیا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کی علاقے چونڈکو کی رہائشی ہندو لڑکی پریا نے بھرچونڈی شریف پہنچ کراسلام قبول کرلیا،پریانے پیر میاں جاوید احمدکے سامنے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیا، لڑکی کا نیا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا ہے ۔ واضح رہے چند دن قبل بھی گھوٹکی کی دو بہنوں نے اسلام کیا تھا ۔


ای پیپر