فوٹو بشکریہ فیس بک

کیا چوہدری نثار اگلے ہفتے رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے؟
21 اپریل 2019 (14:32) 2019-04-21

لاہور: ذرائع کے مطابق سابق وزیر خارجہ چوہدری نثار علی خان اگلے ہفتے رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے اگلے ہفتے رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھانے کا فیصلہ کر لیا، حلف اٹھانے کے بعد وہ ن لیگ میں دوبارہ شمولیت اختیار کرتے ہیں یہ پاکستان تحریک میں اس بات کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر عثمان بزدار کو ہٹانے کا فیصلہ ہوا تو سابق وفاقی وزیر وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار ہونگے۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار 25 جولائی 2018 کے عام انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے لیکن انہوں نے ابھی تک رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف نہیں اٹھایا ہے۔


ای پیپر