فوٹو بشکریہ فیس بک

وزیر اعظم عمران خان آج دو روزہ دورے پر ایران جائیں گے
21 اپریل 2019 (12:40) 2019-04-21

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج دو روزہ دورے پر ایران جائیں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی زلفی بخاری اور دیگر وزرا بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان پہلے مشہد میں روضہ حضرت امام رضا پر حاضری دیں گے پھر خصوصی طیارے پر تہران روانہ ہونگے جہاں ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کل ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای اور ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقاتیں کرینگے۔ جس میں افغانستان کی صورتحال اور دہشت گردی سے نمٹنے پر بات چیت کریں گے۔ خطے کو درپیش چیلنجز، علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایرانی صدر پاکستانی وزیراعظم کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ عمران خان منگل کی صبح ایران سے وطن واپس اسلام آباد پہنچیں گے۔


ای پیپر