Photo Fiji Index

ایسٹر کے تہوار پر کولمبو دھماکوں سے گونج اٹھاٗ 190 ہلاک
21 اپریل 2019 (12:11) 2019-04-21

کولمبو :سری لنکا میں مسیحی برادری کے بڑے تہوار ایسٹر کے موقعے پر تین گرجا گھروں اور تین ہو ٹلوں میں 8 بم دھماکوں کے نتیجے میں190 افراد ہلاک جبکہ 400سے زائد افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں کوا اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، دھماکوں کی جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنے کا کام شروع کردیا گیا، کسی گروپ کی جانب سے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی سامنے آئی جہاں یکے بعدیگرے مختلف مقامات پر 3 گرجا گھروں اور 3 ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کارروائی میں کوچیکاڈے، سینٹ سیبسٹن اور بیٹیکولا چرچ میں اس وقت دھماکے ہوئے جب لوگ مذہبی عبادت میں مصروف تھے۔

کولمبو میں ہی شانگری ہوٹل، سینیمین گرانڈ اور کنگسبری ہوٹل میں بھی دھماکے ہوئے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں 400 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔پولیس حکام کے مطابق کولمبو میں 45 ،نیگومبو میں 67 اور بٹی کلا میں 25 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ خبر ایجنسی ابھی تک 9 غیر ملکیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم شہریت نہیں بتائی گئی۔ دھماکوں کے بعد حکومت نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور سوشل میڈیا تک رسائی بند کر دی گئی ہے۔

حکومتی اور مصدقہ ذرائع سے دھماکوں کی تعداد اور جانی نقصان کی مکمل معلومات فی الحال جاری نہیں کی گئی تاہم سوشل میڈیا پر6 دھماکوں کی خبریں گردش کررہی ہیں۔افسوسناک واقعے کے بعد سری لنکن وزیراعظم نے سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے اور دو دن تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔


ای پیپر