فوٹو بشکریہ فیس بک

عامر خان کا ویلٹر ویٹ چیمپئن بننے کا خواب ادھورا رہ گیا
21 اپریل 2019 (10:43) 2019-04-21

نیویارک: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا ویلٹر ویٹ چیمپئن بننے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ امریکہ کے ٹیرنس کریفورڈ، ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی بنیاد پر عامر خان سے فائیٹ جیت گئے۔

امریکی باکسر نے ڈبلیو بی اے ایونٹس میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔ عامر خان امریکی حریف کے خلاف آغاز سے ہی ڈاؤن رہے کریفورڈ کے تابڑ توڑ حملوں کے باوجود عامر خان مزاحمت کرتے نظر آئے۔

ابتدائی دو سیٹ ہارنے کے بعد، تیسرے میں کم بیک کیا لیکن خان اپنی جیت کر 5 ویں اور چھٹے سیٹ میں برقرار نہ رکھ سکے۔ امریکی باکسر، ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی بنیاد پر عامر خان سے فائیٹ جیت گئے۔ وہ کیریئر کی 35ویں فائٹ جیت کر خوشی سے جھوم اٹھے۔

ادھر فائیٹ میں ناکامی پر عامر خان نے امریکی باکسر کو مضبوط حریف قرار دیا اور اپنے مداحوں سے معذرت بھی کی۔ نیویارک کے میڈیسن سکوائر میں بڑی فائٹ کا میدان سجا، بڑے باکسرز کی بڑی زور آزمائی دیکھنے کیلئے ہزاروں مداح موجود تھے۔

واضح رہے کہ عامر خان ستمبر 2018 کے بعد سے پہلے بار رِنگ میں اترے لیکن بدقسمتی سے انہیں کامیابی نہ مل سکی۔


ای پیپر