فوٹو بشکریہ فیس بک

محکمہ موسمیات نے منگل سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی
21 اپریل 2019 (10:03) 2019-04-21

لاہور: محکمہ موسمیات نے منگل سے موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ بارشوں کا نیا سسٹم جمعرات تک ملک میں موجود رہے گا۔

جس سے شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں موسلادھار بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری ہوگی۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں سورج نے تیور دکھانے شروع کر دیئے، کراچی میں درجہ حرات 38، حیدر آباد 40، لاہور 35 اور ملتان میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں جیکب آباد، نوابشاہ 42، مٹھی، سکھر، روہڑی، دادو اور موہنجوداڑو میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر