کراچی میں قتل ہونے والی عصمت کا زیادتی کے بعد قتل ہوا
21 اپریل 2019 (00:05) 2019-04-21

کراچی : کراچی کے علاقے کورنگی کے سندھ گورنمنٹ اسپتال میں دانت میں درد کے علاج کے لیے آنے والی 25 سالہ عصمت کے ساتھ زیادتی و قتل کا انکشاف ، عصمت کو مبینہ زیادتی کے بعد زہر کا انجیکشن دے کر قتل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کے سندھ گورنمنٹ اسپتال میں دانت میں درد کے علاج کے لیے آنے والی 25 سالہ لڑکی عصمت غلط انجیکشن لگنے سے جاں بحق ہوگئی تھی تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ عصمت غلط انجیکشن سے نہیں بلکہ اسے زیادتی کے بعد زہر کا انجیکشن دے کر قتل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال کا گرفتار کمپانڈر شاہ زیب عصمت کے ساتھ زیادتی اور قتل میں ملوث ہے، جب کہ لڑکی کو انجیکشن لگانے والا ڈاکٹر ایاز فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

عوامی کالونی پولیس نے ڈاکٹر اور کمپانڈر کے خلاف لڑکی کی ہلاکت کا مقدمہ درج کیا ہے، تاہم مقدمے میں ابھی زیادتی اور قتل کی دفعات شامل نہیں ہیں۔


ای پیپر