نگران وزیراعظم کون ہوگا؟لندن میں وزیراعظم پاکستان کی اہم گفتگو

21 اپریل 2018 (20:00)

لندن: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے ، نگران وزیراعظم کےلئے نام اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کے ساتھ مل کرطے کریں گے، مسلم لیگ (ن) کا انتخابات میں نعرہ ووٹ کو عزت دو ہوگا ، مسلم لیگ (ن) انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، مسلم لیگ (ن) انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،نوازشریف وطن واپس آئیں گے ، پاکستان اہم ملک ہے اس کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں ہونا چاہیے ۔

وہ ہفتہ کو یہاں سابق وزیراعظم محمد نوازشریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے لئے آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان اہم ملک ہے اس کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں ہونا چاہیے ، نوازشریف لندن سے وطن واپس آئیں گے ، عام انتخابات وقت پر ہوں گے ، مسلم لیگ (ن) کا انتخابات میں نعرہ ووٹ کو عزت دو ہوگا ، مسلم لیگ (ن) انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ، نوازشریف سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کون ہوگا ابھی کچھ کہہ نہیں سکتے ، قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے ساتھ مل کرنگران وزیراعظم کےلئے نام فائنل کریں گے ، مسلم لیگ (ن) انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی ، اجلاس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔ اجلاس میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی بھی ایسا شخص نہیں جو کہے کہ ووٹ کو عزت نہ دو، نوازشریف پاکستان سے آئے ہیں اور پاکستان واپس جائیں گے ۔

مزیدخبریں