File Photo

واہگہ بارڈر پر قومی کرکٹ ٹیم کی آمد ،باﺅلر حسن علی کا رقص
21 اپریل 2018 (19:27) 2018-04-21

لاہور:لاہور میں واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب ہوئی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے شرکت کی ، قومی کرکٹ ٹیم نے جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگائے، باولر حسن نے اپنا رقص پیش کرکے شہریوں کا جوش و جذبہ بڑھایا۔ہفتہ کو واہگہ بارڈر لاہور پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب ہوئی۔

جس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیون نے شرکت کی ، اس موقع پر کھلاڑیوں کا جذبہ دیدنی تھا، باﺅلر حسن علی نے اپنا رقص پیش کرتے ہوئے شہریوں کا جوش و جذبہ بڑھایا، قومی کرکٹ ٹیم نے جیوے جیوے پاکستان کے نعرے بھی لگائے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔


ای پیپر