جسم کے دوسرے حصوں میں بھی کینسر کی تشخیص،انتہائی تشویشناک خبر

21 اپریل 2018 (18:51)

لندن: سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری میں شدت آگئی ، کینسر انکے جسم کے دوسر ے حصوں میں بھی پایاگیاجبکہ گلے میں سرجری کے بعد بھی کینسر کی گلٹیاں دوبارہ بن گئیں۔ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق کلثوم نواز کے جسم کے مختلف حصوں میں کینسر پھیلنے کی تشخیص جاری ہے.

کینسرکوختم کرنے کیلئے سرجری،کیموتھراپی،ریڈی ایشن سے علاج کیا گیا۔کلثوم نوازکاکینسرجسم کے دوسر ے حصوں میں بھی پایاگیاہے ۔گلے میں سرجری کی گئی لیکن کینسر کی گلٹیاں دوبارہ بن گئیں۔ بیگم کلثوم نوازکوقے زیادہ ہونے اورپانی کی مقدارکم ہونے پر اسپتال لایاگیاتھا۔ بیگم کلثوم نواز کی بیماری میں شدت آگئی۔

مزیدخبریں