لاہور سے سکھ یاتریوں کی پہلی ٹرین بھارت روانہ
21 اپریل 2018 (18:08) 2018-04-21


لاہور : لاہور ریلوے اسٹیشن سے سکھ یاتریوں کو لے کر پہلی ٹرین براستہ واہگہ بھارت کے لیے روانہ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا، پہلی ٹرین ساڑھے 600 یاتریوں کو لے کر واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوئی ہے۔ بھارت سے آئے ہوئے 1730 سکھ یاتری تین ٹرینوں کے ذریعے واپس بھارت جائیں گے۔


اس موقع پر سکھ یاتریوں نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان کے لوگوں سے بہت پیار ملا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان حکومت کی جانب سے سکھ یاتریوں کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے۔


ای پیپر