Photo Credit Hindustantimes

پریٹی اورگرس گیل کی سیلفی ہٹ ہو گئی
21 اپریل 2018 (17:46) 2018-04-21

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پریٹی زنٹا کی معروف ویسٹ انڈین کرکٹرکرس گیل کےساتھ سیلفی سامنے آئی ہے۔ یہ سیلفی پریٹی نے انڈین پریمیئرلیگ کے کرک میش ایونٹ کے دوران لی ہے جب ان کی ٹیم نے مخالف ٹیم کو شکست دےکر ایک ٹرافی جیتی تھی۔

اس میں پریٹی ٹرافی تھامے موجود ہیں۔ یہ سیلفی سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے۔آئی پی ایل کے گزشتہ ایڈیشنز میں جارح مزاج بلے باز کرس گیل رائل چیلنجر بنگلور کا حصہ رہے ہیں تاہم اس سال وہ کنگز الیون پنجاب کا حصہ ہیں جس کی مالک پریٹی زنٹا ہیں۔


ای پیپر