Photo Credit Yahoo

وزیرا عظم پاکستان کی امریکی ائر پورٹ پر جگ ہنسائی کے بعد کامن ویلتھ میں بھی رسوائی کا سامنا
21 اپریل 2018 (16:49) 2018-04-21

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کامن ویلتھ اجلاس میں شرکت کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ( ن) ٹویٹر پر آمنے سامنے آگئے ۔ تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے وزیر اعظم پر تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے پہلے قوم کی امریکہ کے ائیر پورٹ پر جگ ہنسائی کرائی ۔وزیر اعظم کامن ویلتھ میں ایک کونے میں دھبک کر رہ گئے ۔

بطور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو احساس ہونا چاہیے وہ عام شخص نہیں ہیں۔انھوں نے کہاکہ اگر بطور شاہد خاقان عباسی ان کے ساتھ یہ سلوک ہو تو ہمیں فرق نہیں پڑتا ۔ بطور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پاکستانی قوم کی نمائندگی کر رہے ہیں ،اگر وزیر داخلہ کی حروف تہجی والی فضول منطق مان لی جائے تو کینیڈا کا وزیر اعظم مودی سے پیچھے کیوں ہے۔ شیریں مزاری نے کہاکہ مسلم لیگ ن پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بہت نیچے لے آئی ہے ۔

شریفوں اور ان کے درباریوں کی ناکام خارجہ پالیسی اور فیل ڈپلومیسی کی وجہ سے پاکستان کو دنیا میں رسوائی کا سامنا ہے۔ حکومت کے غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے پاکستانی قوم کا وقار پوری دنیا میں کم ہوا ہے ۔


ای پیپر