انڈیا میں ماں نے 8 ماہ کے بچے کا گلا کاٹ کر نعش کے ٹکڑے کردئیے
21 اپریل 2018 (14:50) 2018-04-21

نیو دہلی:بھارت میں ایک ذہنی مریضہ ماں نے اپنے 8ماہ کے بچے کا گلاکاٹ کر نعش کے ٹکڑے کردیئے اور خود کو بھی زخمی کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق دلخرا ش واقعہ دہلی کے علاقے امن وہار میں پیش آیا، 29سالہ ساریکا کو گرفتار کرکے نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نیم بے ہوشی کی حالت میں ہے اور بات نہیں کرسکتی لیکن اب بھی وہ مشتعل ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے ذہنی مرض کا لیڈی ہارڈنگ ہسپتا ل میں علاج جاری تھالیکن اس نے کبھی اپنے دوسرے بچوں کے لئے اس رویہ کا اظہار نہیں کیا ۔


ساریکا کے شوہرشنکر کا کہنا ہے کہ گھر کے کام کاج پر زور دینے کی وجہ سے اس کا بیوی سے جھگڑا رہتا تھا لیکن حالیہ چند دنوں میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی جو تشدد کا باعث بنی ہو۔ماہرنفسیات رجت مشرا کا کہنا ہے کہ خاتون سے بات چیت کئے بغیر اس مخصوص کیس پر رائے دینا مشکل ہے کیونکہ ضروری نہیں ایسے جرم کی وجہ کسی بھی شخص کی ذہنی بیماری ہو۔خاتون کی دو بیٹیاں جن کی عمریں سات اور دوسال ہیں، بیشتر وقت پڑوس میں اپنے دادا ، دادی کے پاس رہتے ہیں اور وقوعہ کے وقت بھی وہ انہی کے پاس تھے جبکہ شوہر کام پر گیا ہواتھا۔


واقعہ علم اس وقت ہوا جب رات تقریبا ڈیڑھ بجے شنکر گھر آیا اور بار بار دستک کے باوجود دروازہ نہ کھلا تو اس لاتیں مار کر دروازے کو کھولا۔شنکر نے بتایا کہ جب وہ گھر میں داخل ہوا تو بچے کا سر زمین پر پڑا تھا اور اس کی بیوی بے ہوشی کے عالم میںبچے کے سینے پر سر رکھے ہوئے تھی۔


ای پیپر