سابق وزیر اعظم نواز شریف کل وطن واپس پہنچیں گے
21 اپریل 2018 (13:38) 2018-04-21

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کل پاکستان پہنچیں گے ۔


لندن کے ہارلے ہسپتال کے باہر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے فیصلے پر عمل کروں گا، اتوار کو پاکستان پہنچ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری انصاف فراہم کرنا ہے۔ انتظامی کاموں کیلئے وزراء اورحکام موجود ہیں۔کلثوم نواز کی تیمارداری کیلئے عدالت کی جانب سے استثنیٰ نہ ملنے پر نوازشریف نے کہا کہ کبھی کبھی ساری مشکلات ایک ساتھ آ جاتی ہیں، اسی کا نام زندگی ہے۔


ای پیپر