دشمن قوتیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی : میجر جنرل آصف غفور
21 اپریل 2018 (12:51) 2018-04-21

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ دشمن قوتیں غیریقینی صورتحال پیدا کرنیکی کوشش کر رہی ہیں، یہ وقت دشمن قوتوں سے خبردار رہنے کا ہے ، دشمن قوتیں کبھی کامیاب نہیں ہونگی ۔


ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ انشا اللہ دشمن قوتیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا گھر ہے، مل کر رفتہ رفتہ مکمل امن لائیں گے، علاقے کو صاف کرنے کے چیلنجز کے ساتھ ہولڈ اینڈ بلڈ کا مرحلہ جاری ہے۔ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرہ تاجروں کی مقامی سول وفوجی نمائندوں سے ملاقات ہوگی جس میں فاٹا سیکریٹریٹ کے نمائندے بھی ہوں گے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں حقیقی مسائل اور ان کے حل پر غور ہو گا، قبائلیوں کی اقتصادی بحالی اولین ترجیح ہے، فاٹا کوقومی دھارے میں لانا قبائل کو بااختیار بنانے اور خوشحالی کے لیے اہم ہے۔


ای پیپر