file photo

اداکارہ عفت عمر متنازعہ بیان پر شدید تنقید
20 ستمبر 2020 (17:34) 2020-09-20

 اسلام آباد : اداکارہ اور ٹی وی میزبان عفت عمر کو ان کے ایک متنازعیہ بیان کی وجہ سے عوام کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اداکارہ عفت عمر نے گزشتہ دنوں اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں وہ گجر پورہ ریپ کیس میں ملوث افراد کو جنسی صلاحیت سے محروم کرنے کی سزا دینے کے بارے میں طنزیہ انداز میں تنقید کر رہی ہیں ۔

عفت عمر کی یہ طنزیہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ان پر شدید تنقید کرنا شروع کر دی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ ریپ کی حساسیت کو سمجھے بغیر عفت نے جس طرح کی باتیں کی ہیں جن کی ان سے امید نہیں تھی۔


ای پیپر