فائل فوٹو

عدالت نے رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی
20 ستمبر 2019 (16:09) 2019-09-20

لاہور: انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

عدالت میں رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت اسپیشل ڈیوٹی جج خالد بشیر نے کی۔ رانا ثناءاللہ کی جانب سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل اپنے اسٹاف کے ہمراہ لاہور کا سفر کر رہے تھے۔ ایک گاڑی پروٹوکول کی تھی اور ایک رانا ثناءاللہ کی گاڑی تھی۔

زاہد بخاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ رانا ثناءاللہ نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ انہیں گرفتار کیا جائے گا اور رانا ثناءاللہ کو سیاسی بنیادوں پر اے این ایف نے گرفتار کیا۔

وکیل رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایف آئی آر میں تھانے کی روانگی کے وقت کا خانہ ہی خالی ہے۔ گاڑی بلٹ پروف تھی اور اگر ہیروئن ہوتی تو ڈرائیور گاڑی بھگا دیتا۔

عدالت نے رانا ثناء اللہ کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جب کہ مقدمے میں شریک 5 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

خیال رہے کہ اے این ایف نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کو 2 جولائی کو فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے سکھیکی انٹرچینج سے گرفتار کیا تھا۔


ای پیپر