سعودی تنصیبات پر ڈرون حملہ، امریکا اور ایران میں جنگ کی بازگشت
20 ستمبر 2019 (15:41) 2019-09-20

تہران: سعودی آرامکو تیل تنصیبات پر ڈرون حملہ، امریکا اور ایران میں جنگ کی بازگشت سنائی دینے لگی۔

امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو میں ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے نہ ہی کسی کے ساتھ عسکری محاذ آرائی چاہتے ہیں اگر امریکا یا سعودی عرب نے حملہ کیا تو پھر مکمل تباہ کن جنگ ہوگی۔

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا جارحانہ بیان، ایران پر حملے کا الزام دھرتے ہوئے کہا ایران نے سعودی عرب کےخلاف جنگ چھیڑی ہے۔

ادھر امریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا حکم ملٹری سمیت دیگر آپشنز کی دھمکی دیدی۔


ای پیپر