فوٹو/ عمران خان آفیشل فیس بُک پیج

وزیراعظم عمران خان آج مکہ میں نماز جمعہ بھی ادا کریں گے
20 ستمبر 2019 (10:13) 2019-09-20

ریاض: مکہ مکرمہ میں وزیراعظم عمران خان کیلئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا جہاں انہوں نے وفد کے ہمراہ نوافل ادا کئے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان اور وفد نے رات گئے عمرہ بھی ادا کیا، عالم اسلام اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں کیں۔ وزیراعظم عمران خان آج مکہ میں نماز جمعہ بھی ادا کریں گے جبکہ آج ہی روضہ رسول ﷺ پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ جائیں گے۔

خانہ کعبہ کے کلید بردار اور حرم انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے عمران خان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم اور وفد کی آب زم زم، قہوہ اور کھجور سے تواضع کی گئی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر گئے ہوئے ہیں اور وہ آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوں گے۔


ای پیپر