حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا
20 ستمبر 2019 (00:10) 2019-09-20

جدہ: حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا حرمین شریفین کی سلامتی کو اگر کبھی خطرہ ہوا تو پاکستان سعودیہ کیساتھ کھڑا ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

اس موقع پر وزیر اعظم نے سعودی فرمانروا سے سعودی تیل کی رسدگاہوں پر حملے کی مذمت کی اور حرمین شریفین کے تقدس کیلئے سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا،وزیراعظم نے حرمین شریفین کی سلامتی کو خطرہ ہونے پر سعودی عرب کے ساتھ ہونے کا عزم ظاہر کیا۔ وزیرعظم نے شاہ سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا،اس موقع پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے مسئلہ کشمیر پر دیرینہ حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی، عمران خان کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت سے قبل سعودی عرب آنے کا مقصد سعودی قیادت کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنا تھا،انہوں نے کہا سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کی ہے ۔


ای پیپر