فوٹوبشکریہ فیس بک

وزیراعظم نے سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس کے حوالے سے اہم ترین قدم اٹھالیا
20 ستمبر 2018 (13:59) 2018-09-20

جدہ : وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کےلئے ویزا فیس پر نظر ثانی کی جائے گی۔

جدہ کے شاہ فیصل پیلس میں کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی اعلیٰ قیادت سے وزٹ ویزے فیس کے حوالے سے بھی بات کریں گے تاکہ دوطرفہ سہولت مل سکے۔ اس بارے میں متعلقہ وزارت کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ معاملے کو اہمیت دیتے ہوئے فوری طور پر اسکا بہترین حل پیش کریں۔

واضح رہے پاکستان جانے والے سعودی شہریوں کے لئے وزٹ ویزا فیس 3600 ریال جبکہ تجارتی ویزا فیس 5 ہزار ریال ہے جبکہ دوسری جانب سعودی عرب آنے والے پاکستانیوں کے لئے وزٹ ویزا فیس 2 ہزار ریال ہے۔ سعودی عرب نے ہندوستان اور بعض عرب ممالک کےلئے وزٹ ویزا فیس 2 ہزار ریال سے کم کرکے 305 ریال کر دی ہے جبکہ پاکستان کے لئے وزٹ ویزا فیس بدستور 2 ہزار ریال ہی ہے اس بارے میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ معاملے پر بات چیت جاری ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے دورے سعودی عرب کے موقع پر ویزا فیس سے متعلق معاملے کو اہم نکات کے طور پر شامل کیا گیا ہے اس بارے میں معاملات جلد ہی سامنے آئیں گے۔


ای پیپر