فوٹوبشکریہ فیس بک

وزیراعلیٰ پنجاب نے لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا نوٹس لے لیا
20 ستمبر 2018 (12:39) 2018-09-20

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا۔

شیخ زید ہسپتال میں اسٹاف کی لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی کی کوشش، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جامع تحقیقات کا حکم دیدیا اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہسپتال انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لیڈی ڈاکٹر کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کریں گے اور ذمہ دار کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں خاکروب نے لیڈی ڈاکٹر سے دست درازی کی کوشش کی لیڈی ڈاکٹر کے شور مچانے پر ڈیوٹی پر مامور گارڈز نے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ واقعے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے شدید احتجاج کیا۔


ای پیپر