فوٹوبشکریہ فیس بک

شہدائے کربلا کی یاد میں ملک بھر میں نویں محرم الحرام کے جلوس نکالے جارہے ہیں
20 ستمبر 2018 (11:09) 2018-09-20

اسلام آباد: شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں نویں محرم الحرام کے جلوس نکالے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں مرکزی جلوس امام بارگاہ اثنا عشری سیکٹر جی سکس ٹو سے برآمد ہوگا۔ 2 ہزار 500 اہلکار جلوس کی گزرگاہوں پر تعینات ہونگے، فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ کراچی میں مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ایرانیاں حسینیاں پر اختتام پذیر ہوگا مجلس عزا نشتر پارک میں ہوگی۔ جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر میں موبائل سروس معطل کردی گئی ہے۔

حسینیہ ہال پشاور صدر سے شبیہہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوچکا، پولیس کی بھاری نفری جلوس کی گزرگاہوں پر تعینات ہے۔ لاہور میں مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوگا۔

دیگر شہروں میں بھی چھوٹے بڑے جلوسوں اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر شہر سیکیورٹی کے کڑے انتظامات جبکہ ڈبل سواری پر پابندی عائد اور موبائل سروس بھی معطل ہے۔


ای پیپر