فوٹوبشکریہ فیس بک

ایشیا کپ: ایونٹ کے اگلے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
20 ستمبر 2018 (10:27) 2018-09-20

متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کا جادو سرچڑھ کر بول رہا ہے، ایونٹ کے اگلے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ روایتی حریف ٹیمیں پاکستان اور بھارت ایک بار پھر 23 ستمبر کو دبئی میں ٹکرائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سپر فور مرحلے میں 21 ستمبر کو ابوظہبی میں پاکستان اور افغانستان جبکہ بھارت اور بنگلادیش دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے، 22 ستمبر ریسٹ ڈے ہے۔ 23 ستمبر کو ایک بار پھر پاک بھارت ٹاکرا ہوگا جبکہ اسی روز بنگلادیش اور افغانستان کے درمیان ابوظہبی میں جوڑ پڑے گا۔

24 ستمبر کو پھر ریسٹ ڈے ہو گا۔ 25 ستمبر کو دبئی میں واحد میچ بھارت اور افغانستان کے درمیان ہو گا۔ 26 ستمبر کو اس مرحلے کا آخری میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ 28 ستمبر کو ٹورنامنٹ کی ٹاپ 2 ٹیمیں فائنل میں ٹکرائیں گی۔


ای پیپر