فوٹوبشکریہ فیس بک

وزیر اعظم عمران خان کا نریندر مودی کو خط، مذاکرات کی دعوت دیدی
20 ستمبر 2018 (09:36) 2018-09-20

اسلام آباد: پاکستان نے امن اور دوستی کی جانب ایک اور قدم بڑھا دیا، وزیر اعظم عمران خان کا بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خط، ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق خط بھارتی وزیراعظم کے خط کے جواب میں لکھا گیا۔ خط میں وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات جلد شروع کرنے پر زور دیا۔ عمران خان نے لکھا کہ پاکستان اور بھارت کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل حل کریں۔

وزیر اعظم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سشما سوراج سے ملاقات پر بھی زور دیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم نے اجلاس کی سائیڈ لائن پر مل بیٹھنے پر بھی زور دیا۔


ای پیپر